کنگنا رناوت کےخلاف مقدمہ درج، پاگل خانے بھیجنے کامطالبہ
مندر مارگ پولیس سٹیشن کے سائبر سیل میں اداکارہ کے خلاف درخواست درج کروائی گئی ہے
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف مبینہ طور پر کسانی کی احتجاجی تحریک کو خالصتانی تحریک کے طور پر پیش کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر ‘خالصستانی’ کہنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان سے خبروں میں جگہ بنالی ہے ان کے متنازعہ اور’توہین آمیز‘بیان کے خلاف ہندوستان بھر میں سخت احتجاج جاری ہے جبکہ بھارت کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی ’کانگریس‘نےمطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ نےاس ملک کے جانبازوں کی توہین کی ہے، اس لیے کنگنا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اس سے تمام سرکاری اعزازات واپس لیے جائیں۔
FIR registered against actor Kangana Ranaut in Mumbai for allegedly portraying the #FarmersProtest as Khalistani movement and calling them ‘Khalistanis’ on social media.
(ANI)
— NDTV (@ndtv) November 23, 2021
یہ بھی پڑھیے
جاوید اختر کا آزادی کو بھیک کہنے پر کنگنا رناوت کو کرارا جواب
کنگنا رناوت کے انگریزی کمنٹ پر صارفین الجھن کا شکار
دوروز قبل متنازعہ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ کے طور پر پیش کیا، اس کے علاوہ سکھ برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے سکھ کمیونٹی کو ’’خالصتانی دہشتگرد‘‘ قرار دیا کنگنا رناوت نے سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔
دہلی کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نےممبئی کے مندر مارگ پولیس سٹیشن کے سائبر سیل میں اداکارہ کنگنا روناوت کے خلاف باقاعدہ درخواست درج کروائی گئی جس میں اداکارہ کو جیل یا پھر دماغی امراض کے ہسپتال بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔