بالکل اصل ہوں، جیسی ہوں تسلیم کرتی ہوں، دُرِ فشاں

زویا ناصر خان نامی انسٹاگرام صارف نے در فشاں کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ آپ اپنا موٹاپا کیوں چھپا رہی ہیں؟

پاکستان کی دلکش اداکارہ دُرِ فشاں نے مشرقی لباس پہنے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی، ایک صارف زویا ناصر نے کمنٹ کیا کہ آپ اپنا موٹاپا کیوں چھپا رہی ہیں؟

زویا ناصر خان کا پورا کمنٹ تھا کہ میں نے یہ تصاویر ایک شادی کی فوٹوگرافی کرنے والے کے فیس بک پیج سے دیکھی ہے، آپ لوگ دبلا پتلا نظر آنے کے لیے تصاویر کو اتنا زیادہ ایڈٹ کیوں کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

ماڈل اداکارہ متھیرا کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

بابا گرو نانک کا جنم دن ، الحمراء آرٹس کونسل میں تصویری مقابلے کا انعقاد

زویا کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے کہ ہم احساس کمتری کو کم کریں، اصل رہیں اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو سلیبرٹیز اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں اصل رہنے کی تلقین کیوں کرتے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ در فشاں نے جواب لکھا کہ ان میں سے کوئی تصاویر ایڈٹ نہیں کی گئی ہیں، صرف مختلف زاویوں سے کھینچی گئی ہیں۔

در فشاں کا کہنا تھا کہ میں بالکل اصل ہوں اور جیسی ہوں اسے تسلیم کرتی ہوں کیونکہ جسم میں بیضاویوں سے اچھی کوئی چیز نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی صارفین یہ سمجھے کہ در فشاں کو اس قسم کا کمنٹ اداکارہ اور ماڈل زویا ناصر نے کیا ہے جب کہ ایسا نہیں تھا۔

زویا ناصر نے گیلکسی لالی ووڈ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ مجھے اس قسم کی خبروں میں ٹیگ کرنا بند کریں، یہ میں نہیں ہوں۔

یہ بات کسی اور زویا ناصر خان نے کہی ہے اور میں صرف زویا ناصر ہوں۔

زویا ناصر نے مزید کہا کہ در فشاں اتنی ہی خوبصورت ہے جتنی کہ وہ ذہین ہے، میں اس طرح سے کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کروں گی۔

میں نفرت کرنے والی نہیں ہوں اور میں در فشاں کے بڑھتے ہوئے پرستار دیکھ کر بہت متاثر ہوں جنہوں نے تصویر میں اس کو سپورٹ کیا۔ براہ مہربانی مجھے میسجز کرنا بند کریں۔

متعلقہ تحاریر