جے ڈاٹ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیومز لانچ کردیے
شعیب ملک کے سگنیچر پرفیوم کو ”آل راؤنڈر“ اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیوم کو” اسمیش “ کانام دیا گیا ہے
پاکستان کی معروف فیشن برانڈ جے ڈاٹ نے پاکستان اور بھارت کی معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیوم لانچ کردیے۔
View this post on Instagram
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک کے پرفیوم کو ”آل راؤنڈر“ کا ہی نام دیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے سگنیچر پرفیوم کو” اسمیش “ کانام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جے ڈاٹ کا پرفیوم لانچ کے لیے ترک اداکاروں کا انتخاب
جے ڈاٹ نے جہانگیر خان کے نام سے پرفیوم متعارف کرادیا
View this post on Instagram
جے ڈاٹ نے پرفیومز کی تشہیر کیلیے جواشتہار جاری کیا ہے اس میں اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نہ موسیقی شامل کی ہے اور نہ کسی خاتون کا چہرہ دکھایا جبکہ ثانیہ مرزا کے طور پر جس ماڈل کو ٹینس کھیلتے دکھایا ہے وہ بھی پورے کپڑے پہنی ہوئی ہے۔ جے ڈاٹ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
پرفیومز کی لانچنگ کی رنگارنگ تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے علاوہ اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی،اعجاز اسلم اور اداکارہ عائشہ عمر سمیت شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
Congratulations @realshoaibmalik & @mirzasaniar at the launch of your signature parfumes by @j.junaidjamshed
.
.
.#aboutlastnight #launch #parfume #parfüme #parfumes #event #celebration #celebritystyle #fragrance #fragrances #fragrancecollection @realshoaibmalik @MirzaSania pic.twitter.com/YyTemkpENp— aijaz aslam (@aijazz7) November 27, 2021
واضح رہے کہ جے ڈاٹ فریگرینسز اس سے قبل کئی پاکستانی ہیروز اورستاروں کے نام سے پرفیوم لانچ کرچکا ہے جن میں لیجنڈری اسکواش چیمپئن جہانگیر خان، کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ، اداکار فہد مصطفیٰ اور کرکٹر شاہد آفریدی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جے ڈاٹ نے فریگرینس آف وار کے نام سے مشہور زمانہ ترک سیریز دریلس ارتغل کے کرداروں کے بھی سگنیچر پرفیوم جاری کیے تھے۔