متیرا کا ایک نیا انداز، مداح حیران
متیرا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "اعتماد اعتماد لفظی طور پر آپ کے اندر سے ہی شروع ہوتا ہے
پاکستانی اداکارہ و بولڈ ٹی وی میزبان متیرا جو آئے روز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اپنے بولڈ اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہتی ہیں اب انھوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا فلسفیانہ انداز پیش کیا ہے۔
فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ کی معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر متیرا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "اعتماد اعتماد لفظی طور پر آپ کے اندر سے ہی شروع ہوتا ہے، آپ کو خود کو آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر جائزہ لینا چاہئے اور جو کچھ بھی آپ کو اپنے اندر نظر آرہا ہے اور وہ آ پ کو پسند نہیں ہے تو اس کو بدل دیں چھوڑدیں "۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اپنے بے باک انداز اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں کچھ ہفتوں قبل اداکارہ نے انتہائی شرمناک تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں ،اداکارہ کی پوسٹ کردہ تصاویر اس قدر بےباک تھیں کہ ان کے سامنے بھارتی بے باک اداکارہ کا لقب پانے والی اداکا رائیں بھی ہو سکتا ہے کہ شرما جا ئیں ، ان تصاویر کے بعد ان پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔