ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صحافیوں کے ایک ہی طرح سوالات سے بیزار

اداکار احسن خان نے اپنے نئے آنے والے پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جسے پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ صحافیوں کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران سپورٹ کرنے کے سوال سے بیزار آچکی ہوں۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نجی ٹی وی چینل ایکسپریس سے جلد شروع ہونے والے پروگرام کی ہوسٹنگ کرنے جارہےہیں جس کے متوقع پہلے مہمان کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قطرینہ کی ’’نند‘‘ نے شادی سے پہلے ’’گند‘‘ ڈال دی

ساتھی اداکاروں کی عثمان مختار کی شادی پر  رقص کرکے مبارکباد

اداکار احسن خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے جس پر مداحوں کے جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

پروگرام کے سیٹ پر اداکارہ احسن خان نے کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پوچھا کہ صحافیوں کی جانب سے سب سے زیادہ آپ سے کون سے سوال کیا جاتا ہے ۔

جس میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھ سے سب سے زیادہ یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ  پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں آپ کس کو سپورٹ کریں گی۔ مگر اب میں اس سوال سے پک گئی ہوں اس لیے سوال پوچھنا چھوڑ دیا جائے کیونکہ میں اس کو جواب دے دے کر تھک گئی ہوں۔

اسی دوران کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پوچھا کہ آپ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں کس کو سپورٹ کریں گی؟ جس پر ثانیہ مرزا نے غصے میں الٹا سوال کردیا کہ آپ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹینس میچ میں کس کو سپورٹ کریں گے ؟ اس پر شعیب ملک نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا افکورس اپنی بیگم کو۔ جس پر تقریب میں موجود تمام افراد کھل کھلا کر ہنسے لگے۔

کومل نامی اسٹاگرام یوزر نے لکھا ہے "میرے پسندیدہ ترین!!! میں اس پروگرام کو دیکھنے کے لیے بے صبری ہورہی ہوں۔”

زارا ظفر نے لکھا ہے "یہ والا پروگرام کب آرہا ہے۔”

اسمہ شاہد نامی انسٹا یوزر نے لکھا ہے کہ "مجھے اس قسط کا انتظار رہے گا۔”

متعلقہ تحاریر