طوبیٰ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل شروع ہوگیا

گزشتہ روز ہم ٹی وی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر کے نئے ڈرامے 'بساط' کی پہلی قسط نشر ہوئی۔

پاکستان کے ہر دلعزیز اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے نئے ڈرامہ سیریل ‘بساط’ کی ہم ٹی وی پر آج پہلی قسط شب نو بجے نشر ہوگی۔

اس سے قبل طوبیٰ عامر ‘بھڑاس’ نامی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کر چکی ہیں جو کہ ان کا پہلا ڈرامہ تھا۔

‘بھڑاس’ نشر ہونے پر عامر لیاقت نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ طوبیٰ انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی

طوبیٰ پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی مختصر ویڈیو کلپس اور تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ سے سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کر چکی تھیں۔

ان کے پرکشش نین نقش اور دلکش شخصیت کی وجہ سے وہ انڈسٹری میں اچھا مقام بنا چکی ہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ طوبیٰ عامر کی کامیابی کے پیچھے ان کے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی مدد شامل ہے لیکن طوبیٰ کے مداح کہتے ہیں کہ اُن میں ایک اداکارہ  کی صلاحیت اور استعداد موجود ہے۔

بساط کی کاسٹ میں عائشہ عمر اور اظفر رحمان بھی شامل ہیں جو کہ 6 سال بعد اکٹھے ہوں گے اور شوہر اور بیوی کا کردار نبھائیں گے۔

متعلقہ تحاریر