اداکار اعجاز اسلم کے والد کراچی میں انتقال کرگئے

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

اداکار اعجاز اسلم کے انتقال کی خبر ان کے دوست اور مقبول اداکار عدنان صدیقی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی اور انہوں نے اپنے عزیز دوست کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دونوں اداکار ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں دونوں نے اداکاری کا سفر ایک ساتھ شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ، سیکرٹری سندھ بار کونسل جاں بحق

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔ عدنان صدیقی نے لکھا، “إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ آپ لوگوں کو بتاتےہوئے افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست اعجاز اسلم کے والد کا کچھ دیر پہلے انتقال ہو گیا ہے۔ اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ انکے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”

Actor Ijaz Aslam's father dies in Karachi
انسٹاگرام

علاوہ ازیں فیصل قریشی نے اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکار اعجاز اسلم کے والد کراچی میں انتقال Actor Ijaz Aslam's father dies in Karachi
انسٹاگرام

اداکار اعجاز اسلم کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈی ایچ اے کراچی میں خیابانِ محفوظ میں ادا کی گئی۔

متعلقہ تحاریر