کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی
مداحوں نے دونوں کو بہت پسند کیا اور ایسے ہی دوستی قائم رہنے کی دعائیں بھی دیں
پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت کم لیکن عمدہ مواد شیئر کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، حالیہ ہی کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل ’’بلا ‘‘ سے شہرت تک پہنچنے والی اداکارہ ’عشنا شاہ ‘ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انھوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
کبریٰ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے عشنا شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ ’’تم کوکوئی ایسا شخص تلاش کرنا چاہئے جو تم کو میری نظر سے دیکھے‘‘۔ مداحوں کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کی جوڑ ی کو بہت پسند کیا گیا اور کئی مداحوں نے دونوں کو ایسے ہی دوستی قائم رہنے کی دعائیں دیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے
مداح کا کبریٰ خان کو گرافیٹی آرٹ کے ذریعے خراج تحسین
واضح رہے کہ ٹی وی سیریز "سنگ مار مار” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کبریٰ خان اس وقت کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگیں ہیں ، ان کے معروف ڈراموں میں "خدا اور محبت” "اندازِ ستم” دلدل ، صنف آہن اور میرے ہم راز شامل ہیں ۔