بالی ووڈ لوو برڈز نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق کتنے کروڑ میں فروخت کیے؟
شادی کی تقریب ایمزون پرائم نشر کریگا،تقریب کے مہمانوں کو موبائل فون اپنے کمروں میں چھوڑ کرآنے کی ہدایت
بالی ووڈ لوو برڈز کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تقریبات کے نشر یاتی حقوق 80کروڑ روپے میں ایمزون پرائم کو فروخت کردیے۔
بالی ووڈ اسٹارز کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اپنی شادی کی تقریبات سے میڈیا کو دور رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ۔جوڑے نے اپنی شادی کی تقریبات کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا۔
یہ بھی پڑھیے
کترینہ کیف نے اپنی شادی میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو مدعو نہیں کیا
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان میں ہوگی
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ لوو برڈز کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تقریبات کے نشریاتی حقوق ایمزون پرائم کو80کروڑ روپے میں فروخت کردیے ہیں۔
دوسری جانب اداکار جوڑی نے اپنی شادی کے دعوت نامے میں مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون اپنے اپنے کمروں میں چھوڑ کر آئیں اور سوشل میڈیا پر تقریبات کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔
واضح ہے کہ راجستھان کے ضلع سوائی مدھپور کے قلع براوارا میں واقع سکس سینسز ریسورٹ میں ادکار جوڑی کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہوچکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 روزہ شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت سے ہوا جس کے بعد جوڑے کی مہندی کی تقریب آج ہوگی جب کہ کل 9 دسمبر کو ان کی شادی اور 10 دسمبر کو کترینہ وکی کا ولیمہ ممبئی میں ہوگا۔
دوسری جانب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کترینا کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ہنی مون پر نہیں جائیں گے۔ البتہ اداکار جوڑی اگلے ماہ لندن میں واقع کترینہ کے میکے جائے گی۔