کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، کرینہ، عالیہ، دپیکا اور پریانکا چوپڑا کی سب سے پہلے مبارکباد

کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی ہوگئی، شادی کی تقریب راجستھان کے کے ایک تاریخی قلعے میں منعقد ہوئی

کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف اور وکی کوشل بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ ، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون سب سے پہلے مبارکباد دینے والے  فنکاروں میں سرفہرست ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی آج شادی ہوگئی، شادی کی تقریب راجستھان کے علاقے مدھوپور کے ایک تاریخی قلعے میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتےدار، دوست اور چند شوبز شخصیات بھی شریک تھیں۔پچھلے کئی ماہ سے دونوں ادکاروں کی شادی کی خبریں گردش میں تھیں جس کی انہوں نے کبھی تردید کی اور نا تائید، میڈیا کو شادی کی تقریبات سے دور رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کترینہ کیف اور وکی کوشل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟

شادی کے فوری بعد دونوں اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس سے  تصاویر شیئر کیں،اور اس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ "ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکرگزار ی ہے جو ہمیں ہمیں اس لمحے تک لے آئی، انھوں نے لکھا کہ آج اس نئے سفر کے آغاز کےلئے آپ  سب کی محبتوں کے خواہاں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

نوبیاہتا  جوڑے کی شادی کےبعد سے مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت دنیا بھر سے انھیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے تاہم ساتھی اداکاروں میں جنھوں نے سب سے پہلے مبارکباد دی ان میں عالیہ بھٹ ، کرینہ کپور،پریانکا چوپڑا   اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں ۔

عالیہ، جو اس وقت کترینہ کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں  انھوں نے کترینہ کیف او وکی کوشل کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ریڈ ہارٹ ایموجیز کے ساتھ لکھا، "اوہ میرے خدا، تم لوگ اتنے، اتنے، اتنے خوبصورت لگ رہے ہو۔”

پریانکا چوپڑا نے نے لکھا کہ "میرے یار کی شادی ہے ” آپ دونوں کو شادی مبارک ہو آپ دونوں ایک ساتھ پرفیکٹ لگ رہے رہیں،” دیپیکا پڈوکون نے کترینہ اور وکی کو "زندگی بھر کی محبت، ہنسی، وفاداری اوراحترام کی خواہش کا اظہار کیا  جبکہ "ٹائیگر شراف نے صرف ، "مبارک ہو کا کمنٹ کیا ۔”

متعلقہ تحاریر