معروف گلوکار علی ظفر شہزاد رائے کے نقش قدم پر
18 مئی 1980 کو پیدا ہونے والے گلوکار کے مداحوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے گلوکار شہزاد رائے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لاہور میں علی ظفر فاؤنڈیشن کے تحت گرلز اسکول کو Adopt کر لیا ہے ، جسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔
گذشتہ روز گلوکار علی ظفر نے علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے Adopt کیے گئے اسکول کا دورہ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میٹھا ضرور کھائیں لیکن وزن پرتوجہ رکھیں، عدنان صدیقی
رتیش دیش مکھ کا بطور ہدایت کار پہلی فلم مراٹھی میں بنانے کا اعلان
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار علی ظفر ایک کلاس روم کھڑے ہیں ، انہوں نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے بات چیت کی اور نئی کتابوں اور سلیبس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
View this post on Instagram
نادیہ خورشید نامی انسٹا صارف نے علی ظفر کے کام کو سراہتے ہوئے لکھاہے کہ "عظیم کام کیا ہے۔”
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی شہرت اور سوشل میڈیا مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق علی ظفر کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔
18 مئی 1980 کو لاہور کے ایک پنجابی گھرانےمیں پیدا ہونے والے علی ظفر پاکستان میں موسیقاری اور گلوکاری میں اپنی الگ پہچان رکھتےہیں۔
علی ظفر نےاپنے فنی کیریئر کا آغاز اداکارہ اور ڈائریکٹر ثمینہ پیرزادہ کی ہدایت کاری میں بننے والی "شرارت” میں گیت گا کا کیا تھا۔ گلوکار کو اصل شہرت ان کے گانے "چھنو” سے ملی تھی جس کی 10 لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
2010 میں ریلیز ہونے والی فلم "تیرے بن لادن” میں گلوکار علی ظفر نے بطور اداکار اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔
گلو کار علی ظفر اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ سندھ ، پشتوں اور بلوچی زبانوں میں گیت گا چکےہیں۔ جو دیگر گلوکاروں سے انہیں گلوکاری کے میدان میں الگ پہچان دیتی ہے۔









