مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہے، میرا کوئی ارادہ نہیں، کرشنا شیروف

میں نے فٹنس کو اپنا بہترین دوست بنا لیا، فتنس نے مجھے تحفظ کا احساس دیا مجھے با اعتماد بنایا

اپنے ٹھنڈے مزاج کےلئے مشہور بالی وڈ کے معروف اداکار جیکی شیروف  کی بیٹی  کرشنا شیروف کا کہنا ہے کہ مجھے میری بہترین فٹنس کے باعث بے شمار فلموں کی  پیشکش ہوئی لیکن مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔

کرشنا شیروف جس کے والد اپنے زمانے کے  ہردلعزیز ہیرو تھے اور جس کا بھائی حالیہ بالی وڈ فلم انڈسٹری  میں بہترین ایکشن ہیرو ہے لیکن  کرشنا کو فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اس حوالے سے جب ان سے بات کی گئی تو انھوں نےبتایا کہ مجھے بہت سی فلموں کی پیشکشیں ہوئیں، لیکن اس میں کوئی دلچسپی پیدا نہیں ہوئی۔

انھوں نےبتایا کہ مجھے فٹنس اور مکسڈ مارشل آرٹ میں مہارت حاصل کرنےکا جنون ہے ، انھوں نے بتایا کہ اس کی ابتدا بڑی ڈرامائی انداز میں اس وقت ہوئی جب میں 23سال کی تھی  اس وقت میں نے محبت میں دھوکا کھایا اور میرا بریک اپ ہوا جس نےمجھے توڑ کررکھ دیا  میں عدم تحفظ کا شکار ہوگئی  میں اس صدمےمیں اتنی گہرائی تک چلی گئی کہ مجھے اپنی ذات کا بھی احساس ختم ہوگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، کرینہ، عالیہ، دپیکا اور پریانکا چوپڑا کی سب سے پہلے مبارکباد

بھارتی اداکارہ ملیریا میں مبتلا

اس کے بعد میں نے ایک بڑا فیصلہ لیا اور پھر میں نے فٹنس کو اپنا بہترین دوست بنا لیا  ، فتنس نے مجھے تحفظ کا احساس دیا مجھے با اعتماد بنایا اورآج میری عمدہ فٹنس کو دیکھتے ہوئے مجھے آئے روز فلموں کی آفر ہوتی ہےتاہم میرا اس حوالے سے کوئی شوق نہیں ہے ۔

متعلقہ تحاریر