حارث رؤف مایا علی کے ساتھ ڈیٹ کرنے کے خواہشمند
انہیں 3 ادارکارؤں مہوش حیات،ماورہ حسین اور مایا علی کے نام دیئےگئےتھے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی خواہش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرانھیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ ضرور جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کاایک پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پروائرل ہواتھا جس میں انہیں 3 ادارکارؤں مہوش حیات،ماورہ حسین اور مایا علی کے نام دیئےگئےتھےاور پوچھا گیا تھا کہ اگرانہیں ان تینوں میں کسی کے ساتھ ڈنرپرجانےکاموقع ملے تووہ کس کےساتھ جاناپسندکرینگے۔
یہ بھی پڑھیے
میری بھاگ دوڑ کے دن ختم ہو گئے: شعیب اختر
محمد رضوان نے ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا
View this post on Instagram
اس سوال کے جواب میں حار ث رؤف نے کہا کہ اگرایسا ہواتومیں اداکارہ مایاعلی کےساتھ جاناپسندکروں گا۔
گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک صارف نے فاسٹ بالر حارث رؤف سے سوال پوچھاکہ کہ کیا آپ نے مایاعلی کے ساتھ ڈنر کرلیا،جس پر انہوں نے لکھاکہ یہ میری خواہش ہے جوابھی تک حقیقت میں نہیں بدلی۔