جلد ہی کوئی مجھے ابو کہہ کر پکارے گا، ناصر خان جان

سوشل میڈیا اسٹار نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے یہاں ننھے مہمان کی ولادت متوقع ہے، مداحوں سے دعا کیلیے کہا۔

ماڈل اور فنکار ناصر خان جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ الحمدالللہ، بہت جلد کوئی انہیں ابو پکارے گا، اللہ سب کو اولاد کی خوشیاں دے اور براہ مہربانی چھوٹے خان جان کے لیے دعا کیجیے۔

یاد رہے کہ سوش میڈیا اسٹار ناصر خان کی شادی پچھلے برس اکتوبر میں ہوئی تھی، انہوں نے شادی کے بعد ٹوئٹر پر لال شلوار قمیض میں ملبوس اپنی اور دلہن کا لباس پہنے اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں بیگم کی تصویر کو چھپا دیا تھا۔

ناصر خان کھانے پینے اور نت نئے فیشن کرنے کے شوقین ہیں، ان کی اکثر ویڈیوز پر پورے پورے دن ٹرولنگ کی جاتی ہے لیکن ناصر خان بہت مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

ٹی وی چینلز پر بلا کر ناصر خان جان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی لیکن جب اینکرپرسن ناصر سے ہتک آمیز انداز میں گفتگو کر رہے تھے اس دن ناظرین کو اندازہ ہوا کہ ناصر خان جان کتنی پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔

اینکرپرسن کی نہایت بدتمیزی کے باوجود ناصرجان کے ماتھے پر شکن تک نہ آئی اور انہوں نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھ کر مسکراتے ہوئے تمام بدتمیزی کو برداشت کیا۔

ٹوئٹر پر ناصر خان جان کو بیٹے کی متوقع ولادت پر سب مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر