نادیہ حسین نے ناقدین کو جوتا دکھا دیا
اداکارہ نے غصے میں اپنی سینڈل اُتار لی اور کہا کہ اگر نہیں سمجھ آیا تو پھر اس کا استعمال کرو گی
پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں سے ایک نادیہ حسین ہیں جن کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈل میں ہوتا ہے، وہ متعدد ڈراموں اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔
گزشتہ دنوں نادیہ حسین ساتھی اداکار اور میزبان احسن خان کے شو” ٹائم آﺅٹ ود احسن خان” میں گئیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تو متنازعہ لباس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نادیہ حسین کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے دوران میزبان احسن خان سوال کرتے ہے کہ کیا کہنا چاہے گی آپ تنقید کرنے والوں کے لیے، میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جوب میں اداکارہ و ماڈل نادیہ اپنے غصے کو نہ روک سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
ادکارہ اربیہ حبیب کی شادی پر نادیہ حسین کا شکوہ
View this post on Instagram
اداکارہ نے پہلے تو ناقدین کے لیے کہا کہ تمیز سیکھے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تنقید کرنے والوں کو اُن ہی کہ انداز میں جواب ملے گا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جذباتی ہو گئی اور غصے میں اپنی سینڈل اُتار لی اور کہا کہ اگر نہیں سمجھ آیا پھر بھی تو اس کا استعمال کرو گی۔
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے استفسار کیا کہ پہنا کیا ہوا ہےِ؟
انھوں نے کہاکہ وہ ایک بہادر لڑکی ہے لیکن لوگوں کی منفی سوچ انھیں افسردہ کر دیتی ہیں،نادیہ حسین نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں تو وہ انھیں جواب بھی دیتی ہیں لیکن انھیں اب لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔