مہرین دکھی ہے، صفوان واپس آئے گا یا نہیں؟

شائقین ڈرامہ سیریل 'ہم کہاں کے سچے تھے' کی عمدہ کہانی کے زیر اثر آگئے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈرامے کا پلاٹ موضوع بحث بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعدیہ جیلانی نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل مہرین کے لیے دکھ رہا ہے، اسے اسود سے زیادہ اچھا شخص ملنا چاہیے، پلیز صفوان واپس آ جاؤ۔

ٹویٹ سے لگتا ہے سعدیہ ناجانے کس کے گھریلو مسائل ٹوئٹر پر کھینچ لائی ہیں لیکن ٹھہرئیے، یہاں تو ماہرہ خان کی تصویر نظر آ رہی ہے۔

دراصل ہم ٹی وے سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے نے مداحوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر رکھا ہے، یہ ڈرامہ دیکھنے والے افراد ہر پلیٹ فارم پر ڈرامے کی بدلتی ہوئی کہانی کا ایک ایک لمحہ شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میں نے رائیٹنگ کو نہیں رائیٹنگ نے مجھے چنا ہے، ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم

پاکستان میں فلمایا گیا ڈرامہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں نشر ہوگا

صفوان کا کردار ہاروں شاہد نے ادا کیا ہے جبکہ مہرین ہماری ہر دلعزیز ماہرہ خان ہیں۔

سعدیہ جیلانی کو جواب دیتے ہوئے اداکار ہارون شاہد نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ نہیں بھائی، بہت ہوگئی میری۔

یعنی اب ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ ڈرامہ میں صفوان کا کردار مزید نظر نہیں آئے گا۔

متعلقہ تحاریر