معروف اداکارہ کم کارڈیشین نے متواتر ناکامی کے بعد بالآخر وکالت کا امتحان پاس کرلیا

معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین ماضی میں تین مرتبہ وکالت کے پرچوں میں فیل ہوچکی ہیں۔

اکتالیس سالہ معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بالآخر وکالت کا امتحان پاس کر ہی لیا۔ اس سے قبل وہ اس امتحان میں تین مرتبہ ناکامی کا سامنا کرچکی ہیں۔

کم کارڈیشین جو اب وکیل بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے ایک قدم قریب ہیں نے اپنے مرحوم والد رابرٹ کارڈیشین کو اپنی کامیابی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے گزشتہ ناکامیوں کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کم کارڈیشین نے اپنے والد کو اپنا سب سے بڑا چیئر لیڈر بھی قرار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

کم کارڈیشین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج ان کے والد زندہ ہوتے تو وہ ان کے سب سے بڑے حامی ہوتے۔

متعلقہ تحاریر