یمنیٰ زیدی مریم نواز کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں
یمنیٰ زیدی, مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی اتنا پیارا کیسے ہوسکتا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی مریم نواز کی فین نکلیں ، یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئی اتنا پیارا کیسے ہوسکتا ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق خوشی ایک روگ، میری دلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گزارش اور ذرا یاد کر جیسے ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، یمنیٰ زیدی نے تصویر میں مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کرتےہوئے لکھا ہے کہ ’’کوئی اتنا پیارا کیسے ہوسکتا ہے ‘‘۔
کوئی اتنا پیارا کیسے ہوسکتا ہے ❤@MaryamNSharif pic.twitter.com/wu3MPnt7qw
— Yumna Zaidi (@YumnaZaidi90) December 13, 2021
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں جاری ہیں ، گزشتہ چند روز سے جنید صفدر کی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک ہیں۔ ویڈیو میں مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ’میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گارہی ہیں۔