حریم شاہ کی جانب سے کھلم کھلا شراب کی تشہیر، نئی ویڈیو وائرل
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بھی ایک ویڈیو لیک ہوگئی ہے جو ان کے خاوندنامدار نے خود بنائی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ایک کے بعد ایک انگلش شراب کی بوتلیں نکال کر تشہیر کررہی ہیں۔
خبروں کی زینت بننے کا ہنر رکھنے والی متنازعہ ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی سب سے مقبول ترین ایپ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں اور انکے خاوند نامدار ہی موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ شراب کی بوتلیں ایک تھیلے سے باہر نکالتی ہیں الگ الگ کوالٹی کی شراب چیک کرکے پھر واپس ان بوتلوں کو تھیلے میں رکھ دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
بے باک حریم شاہ کے پاس یہ شراب کی بوتلیں کہاں سے آئیں، وہ خود لے کر آئیں یا کسی نے ان کو بھجوائیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔
View this post on Instagram
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے طاقتور ترین شخصیت حریم شاہ کھلم کھلا شراب کی بوتلیں نکال رہی اور پاکستان کا کوئی قانون اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا کیونکہ جو کوشش کرے گا حریم شاہ اس کی ویڈیو لیک کر دے گی۔غریب شخص کے پاس شراب نا بھی نکلے تو جھوٹے کیس میں لکھ دی جاتی ہیں۔









