سوناکشی سنہا اور ہما قریشی موٹاپے پر بننے والی فلم میں جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی فیٹ شیمنگ پر بننے والی فلم کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، فلم کا نام ڈبل ایکس ایل رکھا گیا ہے۔ دونوں اداکاروں کو اکثر حقیقی زندگی میں بھی ان کی ظاہری جسمانی ساخت کی بنیاد پر شرمندہ اور ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی دو خوبرو اداکارائیں سوناکشی سنہا اور ہما قریشی فیٹ شیمنگ پر بننے والی فلم کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، فلم کا نام ڈبل ایکس ایل رکھا گیا ہے۔ دونوں اداکاروں کو اکثر حقیقی زندگی میں بھی ان کی ظاہری جسمانی ساخت کی بنیاد پر شرمندہ اور ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ہماقریشی موٹاپے کا شکار خواتین کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے بننے والی فلم میں ایک ساتھ جلد جلوہ گر ہونگی۔

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی فیٹ شیمنگ پر بننے والی فلم کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، فلم کا نام ڈبل ایکس ایل رکھا گیا ہے۔ دونوں اداکاروں کو اکثر حقیقی زندگی میں بھی ان کی ظاہری جسمانی ساخت کی بنیاد پر شرمندہ اور ٹرول کیا جاتا رہا ہے۔

فلم میں عکسبند کئے گئے ایک سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دونوں برگر اور مشروبات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے موٹاپے کے حوالے سے بات چیت کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ہما قریشی نے اپنا تعارف میرٹھ سے راجشری ترویدی کے طور پر کرایا اور سوناکشی سنہا خود کو دہلی سے سائرہ کھنہ کہتی ہیں۔ ویڈیو میں دیگر خواتین کے اچھا وقت گزارنے کی کئی جھلکیاں دکھائی دینگی۔

فلم کی شروعات میں ہماقریشی سوناکشی سنہا سے پوچھتی ہیں کہ فلم ڈبل ایکس ایل کیلئے دونوں نے جو وزن بڑھایا ہے اسے کیسے کم کیا جائے جس پر سوناکشی جواب دیتی ہیں جیسے ہم نے پہلی بار ہیروئن بننے کیلئے کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے ہما قریشی سے مزید کہا کہ کیا آپ وہ وقت بھول گئی ہیں جب لوگ کہتے تھے کہ ہما قریشی لیڈنگ لیڈی بننے کیلئے بہت بھاری ہیں؟ جس پر ہما نے سوناکشی سے بھی پوچھاکیا آپ بھول گئے ہیں کہ لوگ آپ کے ہر پرومو اور ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں آپ کو موتاکشی کیسے کہتے تھے۔

سترم رمانی کی طرف سے ہدایت کردہ، ڈبل ایکس ایل کو ہما، اس کے اداکار بھائی ثاقب سلیم اور دیگر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔
سترام رمانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ڈبل ایکس ایل کو ہما قریشی اور ان کے اداکار بھائی ثاقب سلیم ودیگر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر