ہانیہ عامر کا مرد ہم شکل سامنے آگیا
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود کو بھی ہانیہ عامر کا ہم شکل قرار دیا گیا تھا
موجودہ دور انٹر نیٹ کا دور کہلاتا ہے ترقی کے اس دور میں نیوز چینلز سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز خبروں کے زیادہ موثر ذرائع بن گئے ہیں۔ آئے روز نئی سے نئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور وائرل ہوتی ہیں،گذشتہ چند ہفتوں قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی ہم شکل خاتون کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، اور اب سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ ہانیہ عامر کے ہم شکل ایک مرد کے چرچے ہورہےہیں۔
گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہیلو میگزین نے ایک صارف کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل صنف آہن میں کردار اداکرنےوالے اداکار جنید جمشید نیازی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ تحریر کیا ہےکہ صنف آہن کے اس اداکار کی مشابہت اداکارہ کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
ہانیہ عامر کی نئی فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کے بارےمیں سوشل میڈیا صارفین اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے جب مداحوں نے سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود کو ہانیہ عامر سے مشابہہ قرار ددیا ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے میچز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان سے مشابہت رکھنے والی خاتون بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی ۔ خاص کر شاداب خان اور اس خاتون کا ہنسنے کا انداز اور آنکھوں کا حصہ کافی ملتا جلتا ہے۔