اداکارہ نادیہ حسین کا لائیو شو میں میزبان کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل
آپ کے سامنے گرما بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟
گذشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام جس میں ابتسام الہٰی ظہیر کے ساتھ جامعہ دارالعلوم محمدیہ کے مہتمم اعلیٰ بھی موجودتھے میں اینکر کے سوا ل پر کرارا جواب دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نادیہ حسین نے کرارا جواب اینکر کی جانب سے مبینہ طور مردوں کے معاشرے میں خواتین کے لباس کے حوالے سے پوچھے جانے ووالے سوال پر دیا ، لائیو پروگرام کے دوران اینکر نے پہلے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے اور جب انہوں نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ حسین نے ناقدین کو جوتا دکھا دیا
ادکارہ اربیہ حبیب کی شادی پر نادیہ حسین کا شکوہ
What a weird take by the anchor but @NADIAHUSSAIN_NH answered perfectly. Kabhi aurat toffee, kabhi phal to kabhi biryani lol pic.twitter.com/B4u0zdlnnd
— woman🌱 (@flourrite) December 14, 2021
اینکر کے اس سوال پر اداکارہ نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہے کہ یہ بریائی میرے لیے نقصان دہ ہے تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔ نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی، نادیہ حسین کا جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔
نادیہ کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی ان کے حق میں بول پڑے ہیں۔