اداکارہ صنم سعید کینسر کا شکار صنعان احمد میمن کی مدد کیلئے پیش پیش
معروف اداکارہ صنم سعید نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کرنے والے صنعان میمن کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپیل کی ہے کہ عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ کے بیٹے صنعان میمن کی امریکا میں کینسر کے علاج کیلئے مدد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیئے
-
تمسخر اڑانے سے بہتر ہے ہمیشہ مہربان رہو، اداکارہ خبریٰ خان
ڈی آئی خان میں فائرنگ، میئرشپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی جاں بحق
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے لکھا کہ برائے مہربانی لوگ صنعان احمد میمن سے رابطہ کریں اور ان کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے میں تعاون کریں۔
#Save_Sonan_Memon a request to please make contact and help collect funds to send Sonan Ahmed Memom abroad for treatment. He is a Lums and Oxford graduate, was pursuing a fulbright scholarship for a PhD. Diagnosed suddenly with stage 3 brain cancer. 😔🙏
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) December 17, 2021
خیال رہے کہ صنعان احمد میمن لمس اور آکسٹفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے فل برائٹ اسکالرشپ بھی حاصل کررہے تھے تاہم صنعان احمد میمن کو اسٹیج تھری دماغی کینسر کی اچانک تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ صنم سعید پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں باصلاحیت اداکارہ کا مقام رکھتی ہیں تاہم صنم سعید اور ان کے قریبی دوست محب مرزا کی شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں اداکار پہلے سے طلاق یافتہ ہیں۔