برج خلیفہ پر رنویر اور دپیکا کی فلم کے ٹریلر کی رونمائی

بالی ووڈ جوڑے کی نئی فلم 1983 میں جیتے گئے کرکٹ ورلڈکپ پر مبنی ہے، سابق کرکٹ ٹیم کپتان کپیل دیو بھی رونمائی میں موجود تھے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈوکون نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں اپنی فلم ’83’ کی رونمائی میں شرکت کی تھی اور دبئی میں بھی ان کے لیے ایک نیا حیران کن منظر انتظار کر رہا تھا۔

16 دسمبر کو رنویر اور دپیکا نے دنیا کی سب سے لمبی عمارت برج خلیفہ پر اپنی فلم ’83’ کا ٹریلر دیکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by sera (@deepveernation)

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا پریمیئر جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ہوا تھا، اس کے بعد فلم کی ٹیم دبئی روانہ ہوئی تھی۔

جب برج خلیفہ پر فلم کا ٹریلر دکھایا جا رہا تھا تو رنویر اور دپیکا ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اسے دیکھ رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika South FC (@deepikasouthfc)

ڈائریکٹر کبیر خان، ان کی اہلیہ منی ماتھر اور کرکٹ لیجنڈز کپیل دیو اور موہندر امرناتھ بھی اس موقع پر برج خلیفہ پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سنسنی خیز فلم جاوید اقبال کا ٹریلر جاری،فلم رواں ماہ ریلیز ہوگی

اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کردی

اس فلم میں رنویر سنگھ نے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان کپیل دیو کا کردار ادا کیا ہے، یہ فلم سنہ 1983 میں بھارت کی ورلڈکپ جیت پر مبنی ہے۔

نئی بالی ووڈ فلم ’83’ 24 دسمبر کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ رنبیر اور دپیکا کے علاوہ فلم میں ہارڈی سندھو، طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پٹیل، دنکر شرما، نشانت داہیا، ساحل کھتر، ایمی ورک، ادیناتھ کوٹھار، دھیریا کروا، آر بدری اور پنکج تری پاٹھی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر