مس ورلڈ 2021ء کا فائنل مقابلہ منسوخ
مس ورلڈ 2021ء کے فائنل مقابلے کے منتظمین نے کہا ہے کہ منسوخ ہونے والا مقابلہ 90 دنوں بعد دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
مس ورلڈ 2021ء کا فائنل مقابلہ تین حسیناؤں کے کوڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد منسوخ کرنا پڑگیا تاہم مس ورلڈ 2021ء فائنل مقابلے کے منتظمین نے کہا ہے کہ مس ورلڈ 2021ء کا فائنل مقابلہ عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے، انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ منسوخ ہونے والا مقابلہ 90 دنوں بعد دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مس ورلڈ 2021ء کے فائنل مقابلے میں حصہ لینے والی تینوں امیدوار کلیئرنس کے بعد اپنے وطن واپس جاسکیں گی۔
یہ بھی پڑھیئے
مخدوم احمد محمود نے زرداری کے ترپ کے پتے نوازشریف کو شو کردیے
منتظمین کا کہنا تھا کہ مس ورلڈ 2021ء کے فائنل مقابلے کے حوالے سے پروڈکشن ٹیم اور تماشائیوں کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے تھے تاہم مثبت کیسز سامنے آنے کی صورت میں اسٹیج پر اور ڈریسنگ روم میں خطرات بڑھنے کے بعد ماہرین کی مشاورت سے التوا کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ مس ورلڈ 2021ء کے فائنل مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی منسا وارانسی بھی کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں شامل ہیں۔
مس ورلڈ 2021ء کے فائنل مقابلے میں حصہ لینے والی منسا وارانسی کا تعلق ہندوستان کی ریاست تلنگانہ سے ہے۔