ایوارڈ شوز میں فنکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے، شگفتہ اعجاز
’گلیمرس‘ سے دور ہونے کی وجہ سے پی ٹی وی کے زمانے کے اداکاروں کو نہ تو بلایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں ایوارڈز دیے جاتے ہیں

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایوارڈز شوز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کے ایوارڈ شوز میں فنکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرکے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے انھوں نے شکوہ کیا کہ آج کل کے ایوارڈز شوز میں پی ٹی وی کے زمانے کے اداکاروں کو نہ تو بلایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں ایوارڈز دیے جاتے ہیں، کیوں کہ وہ ’گلیمرس‘ سے دور ہیں۔
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں اداکار اور ماڈل محب مرزا کے ہمراہ نعمان اعجاز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں ایوارڈز شوز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایسے ایوارڈز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگالیں کہ اگر کسی بھی اداکار کو نامزد کیا جاتا ہے تو اس پر دباؤ ہوتا ہے کہ وہ لازمی طور پر شو میں شرکت کرے، دوسری صورت میں اسے ایوارڈ نہیں دیا جاتا۔
View this post on Instagram
شگفتہ اعجاز نے شکوہ کیا کہ آج کل کے ایوارڈز شوز میں پی ٹی وی کے زمانے کے اداکاروں کو نہ تو بلایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں ایوارڈز دیے جاتے ہیں، کیوں کہ وہ ’گلیمرس‘ سے دور ہیں۔
شگفتہ اعجاز کی گفتگو سے اتفاق کرتے ہوئے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ انہیں ایک ساتھی اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک ایوارڈز شو کی انتظامیہ نےایک اداکار اور موسیقار کو بیرون ملک ایک ہی کمرےمیں دو دن تک رہنے پر مجبور کیا۔
میزبان کے مطابق ایوارڈز شوز انتظامیہ نے اداکار اور موسیقار کوکہا کہ ان کے پاس بجٹ کا مسئلہ ہے، اس لیے دونوں ایک ہی کمرے میں گزارا کرلیں اور پھر انہیں ایوارڈز بھی تو دیے جا رہے ہیں۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا ہ ایوارڈز انتظامیہ لوگوں کے نامباسب رویہ اختیار کرکے ان کے نفس اور جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیاکہ ایک اداکار کو بیرون ملک ایوارڈ کے لیے بلایا گیا مگر انہیں اداکار کا نہیں بلکہ ایک سیلز مین کا ویزہ دیا گیا، جس پر انہوں نے حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔