چوہدری اسلم کی زندگی پر مبنی فلم ‘چوہدری’ کا ٹیزر جاری

فنکاروں میں شمعون عباسی، ارباز خان، زارا عابد، عدنان شاہ ٹیپو،اور اصفر مانی سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔

7 برس قبل 9 جنوری 2014 کو کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والے سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم’’چوہدری‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی فلم کی کہانی ذیشان جنید نے لکھی ہے  جبکہ ہدایات عظیم سجاد نے دی ہیں ، فلم میں  چوہدری اسلم کا کردار اداکار طارق اسلم نبھارہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں شمعون عباسی، ارباز خان، زارا عابد ، عدنان شاہ ٹیپو،اور اصفر مانی سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔

فلم میں  ایس ایس پی  سندھ پولیس چوہدری اسلم کے علاوہ دیگر پولیس افسران کے کرداروں کو بھی دکھایا جائے گااور ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فرض شناسی کی اعلیٰ مثال

سندھ پولیس کے افسر کا پیپلزپارٹی اور ڈاکوؤں میں رابطوں کا الزام

فلم ‘چوہدری ‘ کا پوسٹر اپریل 2019 میں  جاری کیا گیا تھا اور اس کو رواں برس 2021 میں سینما میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے کہ 1984 میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی حیثیت سے پولیس فورس کا حصہ بننے والے چوہدری کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشتگردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

اُن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشتگروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر