اداکارہ ثنا فخر کا اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے بہت بڑا دعویٰ

اداکارہ ثنا فخرنے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے بہت بڑا دعویٰ کرڈالا۔

اداکارہ ثنا فخر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اپنی اور مہوش حیات کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں بغل گیر ہیں۔ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ  مہوش حیات کیلیے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جادوئی حسن والی ثنا فخر کی نئی فلم جلد ریلیز ہوگی

ثنا فخر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

اداکارہ ثنا فخر نے لکھا کہ دوست ہوتے ہیں اور خاندان ہوتے ہیں لیکن کچھ دوست  ایسے دوست ہوتے ہیں جو خاندان بن جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا فخرجلد طلسماتی کردار  عمرو عیار پر بننے والی پہلی پاکستانی  فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا جاچکا ہے۔اس سے پہلے عمرو عیار کے کردار کو کئی فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فلم میں عمرو عیار کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثنا فخر کے علاوہ عثمان مختار، فاران طاہر، صنم سعید، علی کاظمی، عدنان صدیقی، سمیع راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل، سلمان شوکت، اسامہ کرامت، علومی کریم، اسد چوہدری، عاطف صدیقی، محمد عمران، بلال جٹ، رومان علی اور شہروز ثنا اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر