میں بےنظیر بھٹو جیسی نظر آتی ہوں، میشا شفیع کا دعویٰ

گلوکارہ میشا شفیع نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی شادی اور اپنی شادی کے موقع پر لی گئی وائرل تصویر شیئر کرتے ہوئے مماثلت نکال لی۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع مداحوں کو اپنے بیانات سے حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے خود کو سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو سے تشبیہ دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

ہیلو پاکستان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میشا شفیع نے بےنظیر بھٹو کی شادی اور اپنی شادی کے موقع پر لی گئی وائرل تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان میں اور بےنظیر میں کتنی زیادہ مماثلت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں اسموگ سے علی ظفر اور شعیب اختر بھی پریشان

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے دبئی میں اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے

میشا نے یہ بھی لکھا کہ جب یہ تصویر انہوں نے اپنی نیوز فیڈ میں دیکھی تو انہیں بہت غور کرنے پر معلوم ہوا کہ دوسری تصویر ان کی اپنی ہے۔

انسٹاگرام صارفین نے اس پوسٹ پر میشا شفیع کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ کہاں پروقار اور جاذب نظر شخصیت کی مالک بےنظیر بھٹو اور کہاں آپ۔

متعلقہ تحاریر