‘اسپائیڈر مین: نو وے ہوم’ کا تاریخی آغاز، باکس آفس پر دھوم مچا دی

"نو وے ہوم" کے لیے عالمی سطح پر ٹکٹوں کی فروخت 340.8 ملین ڈالر سے بڑھ کر 600.8 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

ڈسٹری بیوٹر سونی کارپوریشن نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ باکس آفس کے فائنل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ "اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” اصل اندازے سے بھی زیادہ ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ہفتے کے آخر میں امریکی اور کینیڈین تھیٹروں میں 260 ملین ڈالر کی ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم او منی کے خطرے کے باوجود گذشتہ ہفتے اندازے سے زیادہ لوگ فلم دیکھنے کے لیے تھیٹرز میں پہنچے۔

ڈسٹری بیوٹر سونی کارپوریشن کے اندازے کے مطابق سپائیڈر مین:نو وے ہوم” نے پوری دنیا سے ابھی تک 334.2 ملین ڈالر کما لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنل میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

بھارت میں پہلے ہم جنس پرست جوڑے کی دھوم دھام سے شادی

سپر ہیرو سبجیکٹ پر بنی فلم ، سونی اور والٹ ڈزنی کمپنی کی مشترکہ پروڈکشن ہے ، نے صرف تھیٹرز میں چلائے جانے کے باوجود یہ ریکارڈ کمایا۔

"نو وے ہوم” کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹکٹوں کی فروخت 340.8 ملین ڈالر سے بڑھ کر 600.8 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

سونی پروڈکشن نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ "نو وے ہوم” نے ایک ہفتے میں ملکی سطح پر 253 ملین ڈالر کمائے، جبکہ دنیا بھر میں کل 587.2 ملین ڈالر کمائے تھے۔پیر کے اعداد و شمار میں جمعرات سے اتوار کی رات تک ٹکٹوں کی اصل فروخت شامل تھی۔

اس سے قبل 2019 میں فلم "Avengers: Endgame” نے ایک ہفتے میں 357 ملین ڈالر کا کاروبار کرکے امریکا اور کینیڈا میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

"نو وے ہوم” میں ٹام ہالینڈ سپائیڈر مین کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ زندایا اس کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کررہی ہے۔ کرسمس کی تیاریوں اور کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے شدید خطرے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے تھیٹرز پہنچی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ "نو وے ہوم” نے ثابت کیا کہ سپر ہیرو فلموں میں شائقین کی دلچسپی ابھی بھی برقرار ہے۔ فلم خصوصی طور پر تھیٹروں میں بغیر کسی گھر پر اسٹریمنگ کے آپشن کے چلائی گئی۔

فالم کے ہیرو ٹام ہالینڈ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے”شکریہ آپ کا شکریہ اور اگر آپ نے ابھی تک اسپائیڈر مین کو گھر جاتے ہوئے نہیں دیکھا… میری کرسمس اور آپ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom Holland (@tomholland2013)

متعلقہ تحاریر