لیونارڈو ڈی کیپریو کا موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک اور انتباہ

موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال درحقیقت میں مضحکہ خیز محسوس ہوتی ہوگی لیکن یہ خوفناک ہے

فلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو  کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم  ‘ڈونٹ لک اپ’ نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹین لسٹ میں نمایا جگہ بنائی ہے، اس فلم کی کہانی دو سائنس دانوں پر مبنی ہے جو دنیا کی طرف بڑھتے ہوئے ایک خطرناک دم دار ستارے کی نشاندہی کرتے ہیں جو دنیا کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔فلم ‘ڈونٹ لک اپ’ میں ان سائنس دانوں کا کردار معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور جنیفر لارنس نےادا کیا  ہے۔

لیونارڈو ڈی کیپریو نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر  فلم کے پیراہے میں  موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ صورتحال درحقیقت میں مضحکہ خیز محسوس ہوتی ہے لیکن خوفناک ہے کیونکہ وہ موسمیاتی سائنسدان جو  موسمیاتی ہنگامی صورتحال کو سمجھتے  وہ اس  اس سے آگاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی کیپریو اور جینیفر لارنس نئی فلم میں خلانورد بن گئے

بیٹ مین کا نیا ٹریلر جاری، شائقین رابرٹ پیٹنسن کے دیوانے

 اس فلم کی کہانی  میں معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور جنیفر لارنس ان سائنسدانوں کا کردار ادا کررہے ہیں  جو دنیا والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ جس سیارے پر وہ رہتے ہیں وہ تباہ ہونے والا ہے۔ لیکن سوائے ایک دو افراد کے انہیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں لیتا۔ یہاں تک کے جب وہ فلم میں امریکی صدر کا کردار ادا کرنے والی (میرل اسٹریپ) کے پاس یہ معاملہ لے کر جاتے ہیں تو وہ بھی انہیں مذاق میں ٹال دیتی ہیں اور ایسے میں یہ دونوں سائنس دان کس طرح لوگوں تک اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر