مصنوعی لہجہ نہیں میں کینیڈا میں پلی بڑھی ہوں ، عُشنا شاہ

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عُُشنا شاہ جان بوجھ کر اردو تلفظ کو انگریزی کی طرح ادا کرتی ہیں

پاکستان میں مشہور شخصیات انگریزی زبان کی وجہ سے اکثراسپاٹ لائٹ میں رکھتے ہیں بات میرا جی کی ہو یا چند ماہ قبل انگریزی گانے گاتے ہوئے اپنی ویڈیو پوسٹ کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی، سوشل میڈیا صارفین نے کسی کو نہیں چھوڑا، اداکارہ عُشنا شاہ سوشل میڈیا پرٹرول کی جانے والی تازہ ترین شوبزسیلیبرٹی  ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ مصنوعی لہجہ اختیارکرتے ہوئے انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پرسماجی مسائل اور موضوعات پر بات کرنے والی اداکارہ عُشنا شاہ  پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ  مصنوعی انداز میں انگریزی بولتی ہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عُشنا شاہ  جان بوجھ کر اردو تلفظ کو انگریزی کی طرح ادا کرتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ انھیں اردو نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی

عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے

سوشل میڈیا صارفین کی  جانب سے تلفظ کو لیکر ٹرولنگ پر عُشنا شاہ نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ انہوں نے اپنے اسکول کے تمام گریڈز اور یونیورسٹی کا زمانہ کینیڈامیں گزارا جس کے بعد پاکستان میں رہتے ہوئے شعوری طورپراپنے کینیڈین لہجے کونہ اپنانے کے باوجود اُن پراب بھی جعلی ‘غیرملکی لہجے’ کا الزام عائد کیاجاتا ہے ۔اداکارہ کے بہت سے مداحوں نے ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے تبصروں میں لکھا کہ عشنا کئی انٹرویوزمیں بتاچکی ہیں کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل اپنی گلابی انگریزی کے باعث اکثروبیشترہی تنقید کانشانہ بننے والی اداکارہ میراایک بار پھر  انگریزی کے باعث  سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں تاہم اداکارہ زرنش خان نے میراکی حمایت میں سامنے آتے ہوئے ایساکرنے والوں کوکھلاچیلنج کردیا  زرنش نے انسٹاگرام اسٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کومخاطب کرتے ہوئے لکھاتھا، ‘یاربس کردو ویلی (فارغ ) عوام ، مجھے یقین ہے کہ میمز اور ویڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگریزی تو کیا ،اپنی زبان بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی ہوگی

متعلقہ تحاریر