اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ نے خود اپنی مایوں اور جَلد شادی ہونے سے متعلق تصدیق کردی ۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری  کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہوگیا ہے ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے  مایوں کی  تقریب کی  ویڈیوزشیئر کرکے مداحوں کے تجسس کو ختم کردیا ہے۔

پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی، اداکارہ حبابخاری اور اداکار آریز احمد کی بھی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ، اداکارہ حبابخاری نے گذشتہ دوروز قبل سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر زرد رنگ کے عروسی لباس میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں صرف ’ہیلو ‘ لکھا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے تصویر کے ساتھ کوئی تفصیلات فراہم  نہیں کی گئی جس کے باعث ان کےمداحوں میں تجسس پیدا ہوا، بعض صارفین نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حبا بخاری کی کسی نئے پراجکٹ  کے فوٹو شوٹ کی تصویریں ہو سکتی ہیں تاہم گذشتہ روز اداکارہ نے خود اپنی مایوں اور جَلد شادی ہونے سے متعلق تصدیق کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ حبا بخاری شادی کی تیاریوں میں  مصروف

حبا بخاری کو چھٹی جماعت میں شادی کی پیشکش

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

انسٹا گرام اکاؤنٹ سے حبا بخاری نے مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، حبا بخاری نے متعدد ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔

دوسری جانب اداکار آریز احمد کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حبا بخاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے،  شیئر کی گئی یہ تصویر اُن کی مہندی کی رسم سے لی گئی ہے جس میں  جَلد ہی ایک ہونے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی چہرے پر ابٹن اور ہاتھوں میں مہندی لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔ آریز احمد کا اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ تمہاری اور میری کہانی کی طرح یہ ہوا مایوں، اچانک اور خوبصورت۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

متعلقہ تحاریر