شاہ رخ خان کے نام پر بکنگ پہلے، پیسے بعد میں
بھارتی یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو مصر میں ٹریول ایجنٹ کو پیسے بھیجنا تھے، اس نے کہا آپ شاہ رخ خان کے ملک سے ہیں، پیسے بعد میں دے دیجیے گا۔

بھارت کی اشوکا یونیورسٹی میں معاشیات کی پروفیسر اشونی پانڈے نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مصر میں ایک ٹریول ایجنٹ کو رقم بھیجنا تھی جس میں مسائل کا سامنا تھا۔
O.M.G. @AmrutaSubhash and @Ketaki_Varma told me that @filmfare shared this on Twitter and Instagram 😳😎 I cannot believe that this small snippet went so viral! But overwhelmed that my story led to such a massive spontaneous outpouring of love and adoration for @iamsrk 🤩 https://t.co/27IxgWcagL
— Ashwini_Deshpande (@AshwDeshpande) January 3, 2022
اشونی کو ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کے ملک سے ہیں، میں آپ پر بھروسہ کرتا ہوں، میں ابھی سے ہی آپ کی بکنگ کر دیتا ہوں، آپ بعد میں پیسے دے دیجیے گا۔
یہ بھی پڑھیے
منشیات کیس، آریان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، ممبئی ہائیکورٹ
سالگرہ مبارک ہو! شاہ رخ خان 56 برس کے ہوگئے
ٹریول ایجنٹ نے مزید کہا کہ کسی بھی اور جگہ کے لیے میں ایسا نہیں کرتا لیکن شاہ رخ خان کے لیے کچھ بھی۔
اشونی نے لکھا کہ ایجنٹ نے میری بکنگ واقعی میں بغیر پیسوں کے کر دی، شاہ رخ خان بادشاہ ہیں۔
خاتون پروفیسر کی یہ ٹویٹ لائف اسٹائل اور انٹرٹینمنٹ میگزین فلم فیئر نے شیئر کی اور کیپشن دیا کہ شاہ رخ خان واقعی میں بادشاہ ہیں۔
پروفیسر صاحبہ نے مسرت آمیز حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فلم فیئر نے یہ ٹویٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ چھوٹی سی پوسٹ اتنی وائرل ہوجائے گی، مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے لوگ شاہ رخ خان کے لیے بےساختہ محبت اور پیار کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔









