میرے بس میں ہو تو ہر ہفتے ایک بچہ پیدا کروں، گیل گیڈوٹ

اسرائیلی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے بچے پیدا کرنا اچھا لگتا ہے اور بےہوش ہونے کے بعد اس عمل میں زیادہ تکلیف بھی نہیں ہوتی۔

اسرائیل کی خوبصورت اداکارہ گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ مجھے بچے پیدا کرنا اچھا لگتا ہے، اگر میرے اختیار میں ہو تو میں ہر ہفتے بچے پیدا کروں۔

یہ بات انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، گیل گیڈوٹ کی تین بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی 22 جنوری کوہوگی

انہوں نے کہا کہ ‘یہ سب بہت جادوئی ہے، میں ہمیشہ بےہوشی کی دوا لیتی ہوں، سچ بتاؤں تو یہ عمل زیادہ درد ناک نہیں ہوتا، وہ لمحہ جب آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ ایک زندگی کو جنم دے رہے ہیں، یہ بہت شاندار ہے’۔

اداکارہ نے کہا کہ بچے کو حمل کے دوران سنبھالنا مشکل عمل ہے اور اس دوران میں بیمار بھی ہوجاتی ہوں۔

‘حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ کرنا ایسا ہے کہ جب آپ سیٹ پر ہوتے ہیں تو پتنگ کی طرح ہوتے ہیں، آپ بہت اونچا اڑ سکتے ہیں اور فضاؤں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں، پھر آپ واپس گھر جاتے ہیں اور ایک ماں کی حیثیت سے آپ کی ڈیوٹی شروع ہوجاتی ہے’۔

گیل گیڈوٹ نے اپنے بچوں کی پرورش ایسے کی ہے کہ ان کا ایک پیر فلم کے سیٹ پر ہوتا ہے تو دوسرا گھر میں کیونکہ ان کی بیٹیاں 10 اور 4 سال کی ہیں جبکہ تیسری بیٹی کی پیدائش حال ہی میں ہوئی ہے۔

گیل گیڈوٹ کی نئی فلم ‘ریڈ نوٹس’ نے باکس آفس پر بزنس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، اس فلم میں اداکاری سے صرف 5 مہینے پہلے انہوں نے اپنی تیسری بیٹی کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر