ٹرولز کے بعد دیرینہ دوست نے بھی عدنان صدیقی کی سیلفی کا چربہ بناڈالا
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔ ٹرولز کے بعد دیرینہ دوست اعجاز اسلم نے بھی اداکار عدنان صدیقی کی سیلفی کا چربہ بناڈالا ۔
اداکار اعجاز اسلم نے گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیراہتمام منشیات کو نذرآتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی مشہور زمانہ میم کی نقل تیار کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عدنان صدیقی ” ایلون مسک “کے نقش قدم پر چل پڑے؟
میٹھا ضرور کھائیں لیکن وزن پرتوجہ رکھیں، عدنان صدیقی
View this post on Instagram
اداکار اعجاز اسلم نے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے کھڑے ہوکر بالکل اسی زاویے سے وڈیو اور تصاویر بنائیں جو عدنان صدیقی نےاپنایا تھا۔اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کردہ تصاویر اور وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مشن جاری ہے، آج میں منشیات کو نذر آتش کرنے کی تقریب میں شریک تھا۔ میں نے بالکل اسی زاویے سے سیلفی لینے کی کوشش کی جس زاویے سےعدنان صدیقی نے تصویر لی تھی.اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی کیسے کرلیتے ہیں آپ یہ سب،عدنان تمہارے نام۔اداکار اعجاز اسلم نے وڈیو میں کہا کہ عدنان صدیقی آپ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے۔
اداکار عدنان صدیقی اپنے دیرینہ دوست کی شرارت پر محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے میمز میکر کو اعجاز اسلم کے میمز بنانے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔اداکارہ عشنا شاہ کو بھی اعجاز اسلم کی شرارت پسند آئی اور انہوں نے اعجاز اسلم کو دھواں سونگھنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
اداکار اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی اس حوالے سے ایک دوسرے کو چھیڑتے نظر آئے۔ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے فوری طور پر میمز کی برسات کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے بھی اے این ایف کی منشیات نذرآتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر لی گئی ان کی ایک سیلفی پر مداحوں نے سیکڑوں میمز بناڈالی تھیں۔
گزشتہ روز عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلیے ایک وڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جس میں انہیں چولہا جلانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے کہا کہ دوستوں یہاں تو آگ آ نہیں رہی ہے کیونکہ آپ لوگوں نے اپنی میمز کے ذریعے اتنی آگ لگادی ہے کہ گھروں کی گیس ختم ہوگئی ہے۔عدنان صدیقی نے اپنے تمام مداحوں ،میم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اسٹار بننے کیلیے کی گئی میری برسوں کی محنت کو ناکام کردیا ، آپ لوگوں نے ایک میم کے ذریعے مجھے اتنا بڑا اسٹار بنادیا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ یوں مسکراتے رہیں اور مزے کرتے رہیں ،میرا یہ ہرگز مقصد نہیں تھا ، میں انجانے میں ایسی سیلفیز لیتا رہوں گا اور اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ ان پر میمز بن سکتی ہے تو ضرور بنائیں اور مجھے ارسال کریں۔