دپیکا، عالی، کرینہ اور جیکولین کے بعد نیتو کپور بھی فراز منان کی فین

فراز منان پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بالی وڈ میں بھی شہرت رکھتے ہیں ان کےملبوسات صف اول اداکارئیں پہنتی ہیں

پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک ڈئزائنرز موجود ہیں، ایسا ہی ایک نام فراز منان کا ہے جو پاکستان میں تو مقبول ہیں ہی لیکن اب ان کے چرچے بالی وڈ میں بھی  ہورہے ہیں ۔ فراز منان کی ڈیزائن کردہ ملبوسات  کو پہننا بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی وڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ  اور اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے پاکستان ڈیزائنر فرازمنان کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں نیتو کپور  فراز منان کے کندھے پر ہاتھ رکھے  خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ نیتو کپور متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں فراز منان   کے بوتیک پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دپیکا پاکستانی ڈیزائنر کی فین ہوگئیں

دیپیکا فلموں کے لیے خاوند سے زیادہ معاوضے کی طلبگار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

 فرازمنان پاکستان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری  میں بھی بے حد معروف ہیں  ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات  بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں نے زیب تک کیئے ہیں ، ان اداکاراؤں میں کرینہ کپور ، جیکولینفرنینڈز، عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر شامل ہیں

بولی ووڈاداکارہ  کرینہ کپور اور ناصرف فراز منان کی صلاحیتوں  سے متاثر ہیں بلکہ یہ دونوں آپس میں اچھے دوست بھی ہیں بلکہ کرینہ ان کے برانڈ کی’ برانڈ ایمباسیڈر‘ بھی ہیں،

واضح رہے کہ ڈیزائنر فراز منان پاکستان میں مقیم امیر طبقے کے لئے برائڈل ملبوسات ڈیزائن کرتےہیں ، انہوں نے 2003 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد ان کے کا م کو جلد ہی قومی اور بین لاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے لگی۔

متعلقہ تحاریر