اداکارہ ثناءجاوید کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

دونوں  میں اتنی مشابہت  ہے  کہ پہچان مشکل ہورہی ہے کہ اصل کون ہے اور ہم شکل کون

کہاجاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے کم سے کم سات ہم شکل موجود ہوتے ہیں اور اس بات کا 9 فیصد چانس ہوتا ہے کہ زندگی میں آپ اپنے ہم شکل سے ایک بار مل سکتے ہیں ، یہ وہ باتیں ہیں جو ہم اکثر پڑھ چکےہیں، ہم شکل کردار فلموں اور ناولوں میں ایک دلچسپ  موضوع رہا ہے ان کرداروں کے حوالوں سے سیکڑوں کہانیاں لکھی جاچکی ہیں، فی زمانہ جب ہم کسی کا ہم شکل دیکھتے ہیں تو یہ بات یاد آجاتی ہے، ایسا ہی  اکثر مشاہدے میں آجاتا ہے، ایسا ہی معاملا پاکستانی اداکارہ ثنا ء جاوید کے ساتھ بھی ہوگیا۔

گذشتہ روز  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثناء جاوید کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، ثناء جاوید کی ہم شکل کی تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں جن میں وہ اداکارہ سے حیرت انگیز طورپر بہت حد تک مماثلت رکھتی ہیں  ، دونوں  میں اتنی مشابہت  ہے  کہ پہچان مشکل ہورہی ہے کہ اصل کون ہے اور ہم شکل کون۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثناء جاوید اور اداکارہ ثناء فخر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عمران اشرف باصلاحیت، ثناء جاوید بدلحاظ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Modeliingpakistan (@modelingpeeps.pk)

ثناجاوید کی ہم شکل خاتون سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ’مام راؤنڈ دا کلاک‘ نام کے اکاؤنٹ  چلاتی ہیں جہاں وہ بچوں کے کپڑے اور دیگر ضروریات کا سامان فروخت کرتی ہیں ، سوشل میڈیا صارفین  نے اس سے قبل بھی ان کو  ثناء جاوید کا ہم شکل قرار دیا تھا تاہم دو روز قبل  یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کو بعض بڑے اداکاروں  نے بھی اپنے سماجی رابطوں کے مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  یہ خاتون ثنا جاوید سے حیرت انگیز طوپر مماثلت رکھتی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر