چارلی ڈی امیلو ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ مقبول
چارلی ڈی امیلوگزشتہ سال اسپانسرشپ سے 40 لاکھ ڈالرز کما کر سب سے زیادہ کمانے والی دوسری ٹک ٹاکر بن گئی تھیں
ٹک ٹاک اسٹار چارلی ڈی امیلو کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی ریاست کے شہر نارواک، کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والی چارلی ڈی امیلو نے 16 برس کی عمر میں فالوورز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن چکی ہے۔ ٹک ٹاک کے ذریعے صارفین اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
چارلی ڈی امیلو نے 2019ء میں ایک اینی میٹڈ فیچر فلم ‘ اسٹار ڈوگ اینڈ ٹربوکیٹ’ میں وائس آوور سے ڈیبیو کیا۔ جس کے بعد امریکی چینل سے نشر ہونے والے اسپیشل ٹی وی پروگرام میں بھی کام کیا۔
چارلی ڈی امیلو نے ٹک ٹاک پر پہلی ویڈیو 30 مارچ 2019ء میں شیئر کی تھی۔ جس کے بعد وہ صارفین میں مقبول ہوتی گئیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘دس کروڑ لوگ مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔ یقین نہیں آرہا کہ یہ سچ ہے’۔
100 MILLION PEOPLE SUPPORTING ME!! I TRULY CANNOT BELIEVE THAT THIS IS REAL
— charli d’amelio (@charlidamelio) November 22, 2020
اگست 2020ء میں شائع ہونے والی فوربز کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ چارلی ڈی امیلو نے گزشتہ برس اسپانسرشپ ڈیلز کے ذریعے تقریباً 40 لاکھ ڈالرزکمائے ہیں۔ جس سے وہ سب سے زیادہ کمانے والے ٹک ٹاکرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم کا ‘کدی تے ہنس بول وے’ کا ریمکس
گزشتہ دنوں چارلی ایک ویڈیو تنازعے کا شکار بھی ہوئی تھیں۔ یوٹیوب پرنشر ہونے والی ان کی ریئلٹی سیریز ‘ڈنرود ڈی امیلوز’ کی پہلی ہی قسط میں شیف سے بدسلوکی کرنے پر تقریباً 6 لاکھ مداحوں نے انہیں ان فولو کردیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی تھی۔