دو روزہ غزل فیسٹیول اختتام پذیر، مہدی حسن اور نور جہاں کو خراج تحسین

ہارمونیم، کی بورڈ اور طبلے کی سنگت میں گلوکاروں نے ایسے راگ الاپے کے سننے والے سر دھننے پر مجبور ہوگئے۔

لاہور میں جاری دو روزہ غزل فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ سر بکھیرتا ہوا اختتام پزیر ہوگیا۔ الحمراء ہال میں منعقدہ عزل فیسٹول کے آخری روز گلوکار غلام عباس، گلوکارہ ترنم ناز اور عبدالروف نے آوازوں کا جادو جگایا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور مال روڈ پر موجود الحمراء ہال میں دو روزہ عزل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا 13 اور 14 تاریخ کو ہونے والے غزل فیسٹول میں مختلف گلوکاروں نے غزلیں پیش کیں۔ کانوں میں رس گھولتی دھنیں اور گلوکاروں کے منفرد انداز گائیکی سے شائقین موسیقی بہت زیادہ محذوذ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی میگزین کے سرورق پر پہلی بار خواجہ سرا کی تصویر شائع

مہوش حیات کی ایک اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سجے غزل فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز لیجنڈ غزل گائیک غلام عباس نے خوبصورت غزلیں سنا کر سماں باندھ دیا.

ہارمونیم، کی بورڈ اور طبلے کی سنگت میں گلوکاروں نے ایسے راگ الاپے کے سننے والے سر دھننے پر مجبور ہوگئے۔

فیسٹیول میں گلوکاروں نے گلوکار مہدی حسن اور ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے انکی گائی ہوئی غزلیں پیش کی اور شائقین سے بہت داد وصول کی۔

متعلقہ تحاریر