کم کارڈیشین وکیل بن گئیں، پہلا مقدمہ اپنے سابق شوہر کے خلاف کرنے پر غور

گذشتہ سال کم کارڈیشین نے "او ایم ایف جی جی جی سے وکالت کا امتحان پاس کیاتھا

چھبیس کروڑ نوے لاک انسٹاگرام فالورز رکھنے والی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین وکیل بن گئیں، پہلاممکناء مقدمہ اپنے سابق شوہر کینے ویسٹ کے خلاف دائر کر سکتیں ہیں۔

اکتالیس سالہ امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین تین مرتبہ ناکامی کے بعد بالآخر وکیل بننے میں کامیاب ہوچکی ہیں ، جس کے بعد وہ اپنے چار بچوں کی تحویل کے حوالے سے اپنے سابق شوہر کے خلاف کینے ویسٹ کے خلاف پہلے کیس میں بطور وکیل پیش ہو سکتی ہے۔

کم کے سابق شوہر کینے جو کے چار بچوں کے باپ ہیں نے بتایا ہے کہ کم کرڈاشیئن کی جانب سے تعنیات کی گئی سیکیورٹی نے ان کو ان کے بچوں سے ملنے سے روک دیا تھا حالانکہ انھوں نے کم کے گھر کے پاس ہی 4.5 ملین ڈالر کا گھر لیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے بچوں سے قریب رہ سکیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے

معروف اداکارہ کم کارڈیشین نے متواتر ناکامی کے بعد بالآخر وکالت کا امتحان پاس کرلیا

کم کارڈیشین کی مدد سے افغان ویمن فٹبال ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

دونوں کی جانب سے بچوں کی تحویل کے حوالے سے آنے والی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ دونوں اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے غیر معمولی طورپر سنجیدہ ہیں اور کوئی بھی غفلت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کینے ویسٹ سے علیحدگی کے بعد کم بطور وکیل اپنے بچوں کی مکمل تحویل کیلئے قانونی جنگ شروع کررہی ہے اور یہ ان کے کیریئر کا پہلا مقدمہ ہوگا جس کو جیتنے کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات کریں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کم کارڈیشین نے "او ایم ایف جی جی جی میں نے بی بی بار کا امتحان پاس کیا ہے ، انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے وکلالت کا امتحان چوتھی مرتبہ دیا ہے اور اس مرتبہ وہ کامیاب ہوچکی ہیں ، اس سے قبل وہ تین مرتبہ امتحان دے چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ "کسی کو بھی جو میرے لاء اسکول کے سفر کی معلومات نہیں تھیں جان لیں کہ یہ میرے لئے آسان نہیں تھا میں 2 سالوں میں 3 بار اس امتحان میں ناکام ہوئی لیکن ہمت نہیں ہاری اور آخر کارکامیاب ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر