پاکستانی اداکاروں ثناء جاوید اور عمیر جسوال رشتہ ازدواج سے منسلک
سوشل میڈیا پر شسدی کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور نوبیہاتا جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے خانی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید اور معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار عمیر جسوال رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں۔
شادی شدہ جوڑے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹراورانسٹاگرام پراپنے نکاح کی تصاویر شئیر کی ہیں۔
Alhamdullilah 🥰 pic.twitter.com/v9UDz7ZqAZ
— SANA JAVED (@IamSanaJaved) October 20, 2020
شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی دوستوں اور احباب نے شرکت کی۔ تقریب کے لیے عمیر جسوال اور ثناء جاوید نے مشرقی لباس کا انتخاب کیاتھا۔
عمیر جسوال کے بھائیوں عزیر اور یاسر جسوال نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنےسوشل میڈیا پر ثناء جاوید کے لیے پیغام شئیر کرتے ہوئے لکھا "خاندان میں خوش آمدید”۔
رواں سال کے آغاز میں مشہور اداکارہ ثناء جاوید اورعمیرجسوال کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں لیکن دونوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔