حدیقہ کیانی اور سنیتا مارشل کی حیرت انگیز مماثلت, تصویر وائرل

گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں  کے درمیان  حیران کن حد تک  مماثلت  دیکھی جاسکتی ہے

کہاجاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے کم سے کم سات ہم شکل موجود ہوتے ہیں اور اس بات کا 9 فیصد چانس ہوتا ہے کہ زندگی میں آپ اپنے ہم شکل سے ایک بار مل سکتے ہیں ، یہ وہ باتیں ہیں جو ہم اکثر پڑھ چکےہیں، ہم شکل کردار فلموں اور ناولوں میں ایک دلچسپ  موضوع رہا ہے ان کرداروں کے حوالوں سے سیکڑوں کہانیاں لکھی جاچکی ہیں لیکن اس  روایت  کو اداکارہ سنیتا مارشل اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے  سچ ثابت کردیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماڈل سنیتا مارشل اور گلوکارہ  حدیقہ کیانی  کی ایک دوسرے سے حیران کن حد تک مماثلت نے مداحوں کو حیران کردیا ،  ادکارہ سنیتا مارشل نے اپنے انسٹا گرام  اکاؤنٹ سے گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں  کے درمیان  حیران کن حد تک  مماثلت  دیکھی جاسکتی ہے ، اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  دونوں بہنیں  ، کیا ہم ایک جیسی نہیں لگ رہی ہیں ؟۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثناءجاوید کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

ہانیہ عامر کا مرد ہم شکل سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی متعدد اداکاروں اور  کھلاڑیوں  کی ہم شکل شخصیات وائرل ہوچکی ہیں ، کچھ روز قبل  سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہیلو میگزین نے ایک صارف کی جانب سے اداکارہ ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل صنف آہن  میں کردار اداکرنےوالے اداکار جنید جمشید نیازی کی ایک تصویر  شیئر کی گئی  ہے جس کے ساتھ تحریر کیا ہےکہ  صنف آہن کے اس اداکار کی  مشابہت اداکارہ کے ساتھ  ہے۔

ہانیہ عامر کے بعد   پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثناء جاوید کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، ثناء جاوید کی ہم شکل کی تصاویر منظر عام پر آئیں جس میں حیرت انگیز طورپر بہت حد تک مماثلت رکھتی ہیں  ، دونوں  میں اتنی مشابہت  ہے  کہ پہچان مشکل ہورہی ہے کہ اصل کون ہے اور ہم شکل کون۔

واضح رہے کہ  اداکارہ سنیتا مارشل  1981 میں دبئی میں ایک مسیحی  گھرانے میں پیداہوئیں  اپنے کریئر کا آغاز انھو ں نے ڈرامہ سیریل "میرا سائیں”  سے کیا اور اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل میرا سائیں 2 میں اپنے کردار کو دہرایا ہے۔  اداکارہ نے اپنے دوست اور ادکار و ماڈل حسن احمد سے اسلامی عقائد کے مطابق شادی کی ان کے دو بچے ہیں ، ایک لڑکا راکن احمد اور لڑکی کا نام زینہ احمد ہے۔

متعلقہ تحاریر