بشریٰ انصاری کے بعد عتیقہ اوڈھو اور حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار

مداحوں کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا ئیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا

عالمی وباء کورونا وائرس نے جہاں لاکھوں انسانی کو متاثر کیا ہے وہیں کھلاڑی، سیاست دار اور فنکار بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں، معروف اداکارہ  بشریٰ انصاری کے بعد ،عیقہ اوڈھو اور حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

معروف اداکارہ  عتیقہ اوڈھو  نے سماجی رابطوں کی  فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں  وہ اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ  کیئے ہوئے ہیں ، انہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران   جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں  البتہ انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا شکار ،  این سی او سی کا اجلاس ملتوی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ حرامانی نے بھی اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے  کی اطلاع دی ہے ،  انھوں نے بھی خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ، تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ دوستوں میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہوں ۔ انھوں نے اپنے مداحوں سے دعاکی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ماسک کا استعمال کریں اپنے بچوں کی اور اردگرد کے دیگر لوگوں کا خیال کریں ، احتیاط کریں احتیاط ہی اس سے بچاؤ  کا راستہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اس سے قبل ؎ پاکستان کی سینیئر اور نامور اداکارہ بشریٰ انصاری  بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے  متاثر ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں اس حوالے سے انھوں نے  گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ۔

انھوں نے لکھا کہ وہ اومیکرون سے مکمل طور پر صحتیاب ہوچکی ہیں تاہم اومیکرون میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اپنی قریبی دوست روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کرسکیں جس کا انہیں بہت افسوس ہے۔مداحوں کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا ئیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

متعلقہ تحاریر