اداکارہ عشنا شاہ کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟
اداکارہ عشنا شاہ اکثر و بیشتر اپنے بے باک خیالات اور انداز کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔شوخ و چنچل اداکارہ نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔
اداکارہ عشناہ شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں مستقبل میں ایسا شوہر چاہتی ہوں جو مجھے اس طرح دیکھے جس طرح شاہ رخ خان فلم”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “میں اداکارہ کاجول کو دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی
عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے
I want my future husband to look at me the way Shahrukh looked at Kajol
in Dilwale Dulhania Ley Jayeingey and make me go all la la la la la.— Ushna Shah (@ushnashah) January 28, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عشنا شاہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے جیون ساتھی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا۔کچھ صارفین نے اداکارہ پر طنز کے نشتر برسائے جبکہ کچھ صافین نے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
کبریٰ خان نے عشنا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’تم کوکوئی ایسا شخص تلاش کرنا چاہئے جو تم کو میری نظر سے دیکھے‘‘۔ مداحوں نے دونوں اداکاراؤں کی جوڑ ی کو بہت پسند کیا تھا اور کئی مداحوں نے دونوں کو ایسے ہی دوستی قائم رہنے کی دعائیں بھی دی تھیں۔