اداکارہ عشنا شاہ کو کیسے شوہر کی تلاش ہے؟

اداکارہ عشنا شاہ اکثر و بیشتر اپنے بے باک خیالات اور انداز کے باعث تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔شوخ و چنچل اداکارہ نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔

اداکارہ عشناہ شاہ  نے اپنے  ٹوئٹ میں لکھا کہ  میں مستقبل میں ایسا شوہر چاہتی ہوں جو مجھے اس طرح دیکھے جس طرح شاہ رخ خان فلم”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “میں  اداکارہ کاجول کو دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی

عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے

واضح رہے کہ اداکارہ   کبریٰ خان نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عشنا شاہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے جیون ساتھی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا۔کچھ صارفین نے اداکارہ پر طنز کے نشتر برسائے جبکہ کچھ صافین نے ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

کبریٰ خان نے عشنا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’تم کوکوئی ایسا شخص تلاش کرنا چاہئے جو تم کو میری نظر سے دیکھے‘‘۔ مداحوں نے دونوں اداکاراؤں  کی جوڑ ی کو بہت پسند کیا تھا اور کئی مداحوں نے دونوں کو ایسے ہی دوستی قائم رہنے کی دعائیں بھی دی تھیں۔

متعلقہ تحاریر