گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر عروج آفتاب کیلیے بیک اسٹیج جشن کا اہتمام

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ تین البمز ریلیز کر چکی ہیں، کوک اسٹوڈیو 14 میں گیت گایا ہے، جاز میوزک کی دھن میں مہارت حاصل ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے ایسے موقع پر کوک اسٹوڈیو کے لیے گانا گایا کہ جب ان کا گیت پہلے ہی گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد  ہو چکا ہے۔

گریمی ایوارڈ میں عروج آفتاب کو دو کیٹگریز میں نامزد کیا گیا ہے، ایک بہترین نئی فنکارہ اور دوسرا ایوارڈ بہترین عالمی میوزک پرفارمنس کا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 14 میں عروج آفتاب کے اعزاز میں موسیقار زلفی اور دیگر افراد نے کیک منگوایا اور عروج نے کیک کاٹا۔

عروج نے اپنے گانوں کی میوزک کلپس 2001 اور 2002 میں آن لائن کی تھیں کہ جب فیس بک اور انسٹاگرام بھی نہیں بنا تھا۔

2005 میں انہیں بوسٹن برکلی کالج آف میوزک میں اسکالر شپ ملی جہاں سے انہوں نے باقاعدہ طور پر میوزک پروڈکشن اور انجینیئرنگ سمیت جاز دھن کی تعلیم حاصل کی ہے۔

گریجویشن مکمل کرنے کے بعد عروج نے امریکہ میں ہی رہائش اور کام جاری رکھا اور اس دوران تین البمز ریلیز کیں، bird under water (2014)، siren islands (2018) اور vulture prince (2021)۔

ان البمز میں ان کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی کام کیا اور انہوں نے فل ٹائم آڈیو انیجینیئر کے طور پر ملازمت بھی کی تاکہ موسیقی کا شوق پورا کیا جاسکے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے لیے انہوں نے ‘محرم’ نامی گیت گایا ہے جو کہ پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر