اکشے کمار کنستر میں رکھی وہسکی کی طرح بوڑھا ہورہا ہے، ٹوئنکل کھنہ
ٹوئنکل کھنہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر حالیہ چھٹیوں میں ساحل پر منائی گئی پنکنک کی تصویر شیئر کی جس میں اکشے کمار عمر رسیدہ لگ رہے ہیں۔
ٹوئنکل کھنہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک حالیہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کے شوہر اکشے کمار چھٹی منانے کے لیے ساحل پر تھے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے نے نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید پتلون پہنی ہوئی ہے، اور اپنی سرمئی داڑھی اور بالوں کے ساتھ ادائے بےنیازی سے پوز دے رہے ہیں۔
ٹوئنکل نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے مال کی عمر لکڑی کے کنستر میں موجود وہسکی کی طرح بڑھ رہی ہے۔
ٹوئنکل اور اکشے اکثر سوشل میڈیا پوسٹس پر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے نظر آتے ہیں، اس بار ٹوئنکل نے اپنی محبت کا اظہار بہت ہی والہانہ انداز میں کیا ہے گو کہ مداح صرف ان کے محبت بھرے الفاظ ہی پڑھ سکے۔
حال ہی میں اپنی شادی کی سالگرہ پر ٹوئنکل نے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 21 ویں شادی کی سالگرہ پر میں نے اکشے سے کہا کہ اگر تم مجھے آج کسی پارٹی میں پہلی بار ملے ہوتے تو میں شاید تم سے بات بھی نہ کرتی۔
اس پر اکشے کمار کا جواب تھا کہ میں ضرور تم سے بات کرتا، تم سے پوچھتا تمہارے شوہر کیسے ہیں، بچے کیسے ہیں۔ اچھا نمستے۔