پوجا بھٹ گلو کارہ عروج آفتاب کے گانے ‘محرم’ کی پرستار ہوگئیں

پوجا بھٹ نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم میں ڈوبا ہوا  نہایت ہی سحر انگیز کتناشاندار گانا ہے

ہندوستانی فلم انڈسٹری  میں  سیکڑوں سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایتکار مہیش  بھٹ کی بیٹی اور ماضی کی خوبرو اداکارہ پوجا بھٹ نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بی بی سی کی نامہ نگار فیفی ہارون کو ٹیگ کرتے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کے ’کوک اسٹوڈیو‘ ڈیبیو گانا ’محرم‘ کو بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیے

گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر عروج آفتاب کیلیے بیک اسٹیج جشن کا اہتمام

ماہرہ خان نے عروج آفتاب کے گانے کی تعریف کردی

پوجا بھٹ نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم میں ڈوبا ہوا  نہایت ہی سحر انگیز کتناشاندار گانا ہے ۔انھوں نے کوک اسٹوڈیو  اور پوری ٹیم کو اس شاندار گانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے حد عمدہ گانا ہم تک پہنچانے کیلئے بہت شکریہ

کوک اسٹوڈیو  کے 14 ویں سیزن کا آغاز ہوا اور شائقین موسیقی نے طویل عرصے کے بعد  ایک بار پھر عمدہ معیار کی موسیقی    سنی ، کوک اسٹوڈیو  میں موسیقی کے اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ میں نامزد یافتہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا ‘ ڈیبیو گانا ’محرم‘ ریلیز کیا گیا جس کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ۔

28 جنوری کو ریلیز کیا جانے والا گانا ’محرم‘ کو عروج آفتاب نے معروف گلوکار اصفر حسین کے ساتھ گایا ہے  گانے کی شاعری اصفر حسین نے لکھی ہے جب کہ اضافی شاعری ذوالفقار جبار خان العمروف زلفی نے لکھی ہے جو کہ گانے کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ گانے کو مشترکہ طور پر زلفی، عبداللہ صدیقی اور عروج آفتاب نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر