اے پلس کا لانگ پلے”جڑواں“سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلاے پلس کے طویل دورانیے کی سیریزحقیقت کا ایک لانگ پلےجڑواں اپنی اوٹ پٹانگ کہانی کے باعث   سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

 اے پلس پرٹی وی سیریز”حقیقت “  میں ایک لانگ پلے” جڑواں “ 2020 میں نشر کیا گیا تھا۔ا س لانگ پلے میں دو ہمشکل  جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا کی کہانی دکھا ئی گئی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عامرلیاقت کی وینا ملک پر آن لائن ڈورے ڈالنے کی کوشش

سبیکا امام کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں، ایف آئی اے میں شکایت درج

 

ڈرامہ دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کہانی پر کام ہی نہیں کیاگیا اور اسی وجہ سے اس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔ڈرامے میں مرکزی کردار کرن تعبیر اور حسن خان نے ادا کیا ہے۔

ڈرامے میں دکھا یا گیا ہے کہ دونوں  ہم شکل بہنوں  کی شادی دو بھائیوں زین اور فراز سے انجام پاتی ہے۔جنہوں نے شادی سے پہلے اپنے شوہروں کو نہیں دیکھا ہوتا کیونکہ ان کی والدہ کہتی ہیں کہ جب لڑکے والوں نے ہماری بیٹیوں کی تصاویر نہیں منگوائی تو ہمیں بھی لڑکوں کی تصاویر نہیں منگوانی چاہیے۔

ڈرامے کے وائرل کلپ میں دکھا یا ہے کہ فضا  کو بروقت شوہر کے تبدیل ہونے کا علم نہیں ہوپاتا  جبکہ   شیزہ پر جب تک حقیقت آشکار ہوتی ہے اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے اور جب فضا پر حقیقت آشکار ہوتی ہے تو وہ ہاتھ پر چھری چلا کر خودکشی کی کوشش کرتی ہے۔

لڑکوں کی والدہ  الزام لگاتی ہیں کہ انہوں نے دلہنوں کو کمروں تک پہچانے کی ذمے داری پھو پھو کو سونپی تھی لیکن چونکہ وہ شروع  سے ان شادیوں کے حق میں نہیں تھیں اس  لیے انہوں نے جان بوجھ کر دلہنوں کو غلط کمروں میں بھیج دیا۔ لڑکوں کی والدہ اپنے الزام کے سچ ہونے کی دلیل کے طور پر قرآن لیکر آتی ہیں تاہم پھو پھو قرآن پر جھوٹی قسم اٹھاکر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

آگے چل کر دکھا یا جاتا ہے کہ پھوپھو نے واقعی دونوں بہنوں کو غلط کمروں میں بھیجا تھا کیونکہ وہ فراز کی شادی اپنی بیٹی سے کروانا چاہتی تھیں۔بعدازاں دونوں بہنیں میکے چلی جاتی ہیں اور دونوں کے گھر والے کوئی درمیان کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں کہ اس دوران پھو پھو اپنی ”کمپیوٹر سائنس میں تعلیم یافتہ “ بیٹی کی  مدد سے لڑکیوں کی بوگس تصاویر بنواکر انہیں طلاق دلوا کر اپنی بیٹی کی شادی فراز سے طے کروانے میں  کامیاب ہوجاتی ہیں۔

ڈرامے کا اختتام اس طرح ہوتا ہے کہ   قرآن پر جھوٹی قسم اٹھانے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے ان کی بیٹی حادثے کا شکار ہوتی ہے اور جل کر مر جاتی ہے جس کے بعد پھوپھو کا ضمیر انہیں ملامت کرتا ہے اور وہ سچ سامنے لے آتی ہیں اور یوں دونوں بہنوں کی شادی دوبارہ ہوجاتی ہے تاہم اس مرتبہ دونوں جوڑے کمرے میں جانے کے بعد سب سے پہلے اپنا تعارف کرواتے ہیں۔اس مرتبہ  فضا کی شادی  فراز اور شیزا کی زین سے انجام پاتی ہے۔

ڈرامے کا ایک کلپ دو سال بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر ناقدین تنقید کے ساتھ ساتھ مختلف میمز بھی بنارہے ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین نے دوسروں کی مشکل آسان کرنے کیلیے ڈرامے کا خلاصہ بیان کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر